نہال ہاشمی کیخلاف غداری کے مقدمہ کیلئے سیشن عدالت میں درخواست دائر

نہال ہاشمی نے تقریر میں عدلیہ کو دھمکیاں دیں‘جے آئی ٹی پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی ہے‘تقریر عدلیہ اور ریاستی اداروں کے کام میں مداخلت ہے ‘ عدالت اسلامپورہ پولیس کو نہال ہاشمی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے عمران بھٹہ اور قمرسوہل ایڈووکیٹ کی درخواست میں استدعا

ہفتہ 3 جون 2017 14:51

نہال ہاشمی کیخلاف غداری کے مقدمہ کیلئے سیشن عدالت میں درخواست دائر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2017ء) لاہور کی سیشن عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کیخلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور رہنما نہال ہاشمی کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندارج کے لیے لاہور کی سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست عمران بھٹہ اور قمرسوہل ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے ، عدالت نے دونوں وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے جبکہ اسلامپورہ پولیس سے 7 جون تک رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نہال ہاشمی نے اپنی تقریر میں عدلیہ کو دھمکیاں دی ہیں۔ لیگی رہنما نے جے آئی ٹی پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی ہے۔تقریر عدلیہ اور ریاستی اداروں کے کام میں مداخلت ہے ، عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسلامپورہ پولیس کو نہال ہاشمی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :