نواز شریف نے گلوبٹ جیسے لوگ اپنی پارٹی میںاسی لیے رکھے ہیں کہ جس کو چا ہیے دھمکیاں لگا دیں،نہال ہاشمی ایسے غنڈوں کی طرح نہیں بولتا جب تک اُس کے پیچھے کسی کا ہا تھ نا ہو تا

نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ

ہفتہ 3 جون 2017 21:16

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2017ء) پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے نا ئب صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواز شریف نے گلوبٹ جیسے لوگ اپنی پارٹی میںاسی لیے رکھے ہو ئے ہیں کہ جس کو چا ہیے دھمکیاں لگا دیںنہال ہاشمی ایسے غنڈوں کی طرح نہیں بولتا جب تک اُس کے پیچھے کسی کا ہا تھ نا ہو تا جے آئی ٹی کے خلاف بیان دلواکر پھر خاموش کروا دیا یہ اِنکا وطیرہ رہا ہے اشرافیہ کو اپنی کرپٹ سلطنت بچانی ہے اسی لیے طرح طرح کے حربے استعمال کرر ہے ہیں بجٹ میں غریب کو زندمارنے کی کو شش کی ہے یہ بجٹ غریب پرواہ نہیں بلکہ امیروں کو خوش کرنے کے لیے بنا یا گیا ہے اِس میں غریب کی تنخواہ صرف15000ہزار اور صدر پاکستا ن کی تنخواہ 16لا کھ روپے اور ایم این اے کی تقریباًاڑھائی لاکھ روپے شرم آنی چاہیے کہ غریب کو دو وقت کی روٹی سے محتاج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وہ ٹی ایم کیو کے دفتر میںافظار پارٹی میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس مو قع پر ٹی ایم کیو ضلع اوکاڑہ کے ضلعی امیر مرزا خالد محمود، ضلعی نا ظم چو ہدری فرید احمد،عطا اللہ سبحانی ،شیخ گلفام علی قادری ، حافظ شیعب حسن جلا لی ،اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اُنہوں نے کہا کہ سانحہ ما ڈل ٹاؤن سلطنتِ اشرافیہ کو بر با دکر دیے گا شہدائِ اِنقلاب کا خون ملک میں نئی صبح طلوع کر یگا جب تک کرپٹ نظام کا خاتمہ نہیں ہو گا اُس وقت تک ملک میں کر پشن آزاد رہیگی۔