اٹک ،شادی شدہ لیڈی ہیلتھ ور کر کو اغواء کر نے والے بہن بھائی اور ان کے نا معلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 3 جون 2017 22:48

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2017ء) شادی شدہ لیڈی ہیلتھ ور کر کو شادی کی غرض سے اغواء کر نے والے بہن بھائی اور ان کے نا معلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق لیڈی ہیلتھ ور کر کائنات بی بی نے تھانہ فتح جنگ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس کی شادی چار سال قبل ذوالفقار خان ولد نور خان سکنہ کالج مو ڑ کے ساتھ ہوئی ہے ہماری اولاد نہیں ہے میں 23مئی کو گھر میں تھی کہ لشکر ولد تاج ساکن گلیال اس کی بہن فریدہ بی بی زو جہ صاحب خان نے کہا کہ ایک ڈلیوری کیس ہے میں گلیال چلی گئی مجھے کیری ڈبے میں گلیال لے جا کر لشکر مجھے ایک گھر میں لے گیا اور ایک کمرے میں لے کر گیا میں نے کہا مریضہ کہاں ہے اس پر لشکر نے کہا کہ مریضہ کو ئی نہیں میں تمہیں شادی کی غرض سے لا یا ہوں کیونکہ تم مجھے اچھی لگی ہو اس نے مجھے ایک گھر میں رکھی رکھا اور ڈلیوری کے بہا نے لے کر آیا وہ اور اس کا دوست مجھے زیادتی کا نشانہ بنا تے رہے میں موقع پا کر وہاں سے بھا گ آئی ہوں پولیس نے زیر دفعہ 496/Aمیں دو نا مزد اور ایک نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :