سری دیوی کی سجل اور عدنان کیساتھ فلم ’’مام‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی جبکہ عدنان صدیقی نے والد کا کردار نبھایا ہے فلم کی موسیقی آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے‘فلم 7جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 4 جون 2017 10:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2017ء) بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی کے ساتھ فلم ’’مام‘‘ کا پہلا ٹریلر آ گیا، سنسنی خیز فلم 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔روی اٴْڈیاور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ماں کی ہے جو اپنی بیٹی کے متعلق پریشان ہے۔ فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی جبکہ عدنان صدیقی نے والد کا کردار نبھایا ہے۔

سنسنی خیز فلم مام میں نواز الدین صدیقی اور اکشے کھنہ بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔فلم کی موسیقی آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔ فلم ’مام‘ ویسے ہی ایک سنجیدہ کہانی پر مبنی فلم لگ رہی تھی اور اب اس کے پہلے ٹریلر نے اس اندازے کو یقین میں بدل دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم ’’مام‘‘ میں صرف بولی وڈ کے معروف اداکار کام نہیں کررہے بلکہ پاکستان کے دو نامور ستارے بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

فلم میں سری دیوی، نوازالدین صدیقی، اکشے کھنہ، عدنان صدیقی اور سجل علی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔دو منٹ دورانیے کے ٹریلر میں سری دیوی عدنان صدیقی اور سجل علی کو ایک خوشحال زندگی گزارتے دکھایا، تاہم بعد میں ان کی زندگی میں کچھ ایسا ہوا جس سے ان کا رشتہ خراب ہوجائے گا۔جہاں سب ہی اداکار ایک سے بہتر ایک پرفارمنس دے رہے ہیں وہیں نوازالدین صدیقی کے منفرد انداز کی بھی خوب تعریف کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ فلم’ ’موم‘‘ رواں سال 7 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :