ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سی پیک کا منصوبہ او رسی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کاحصہ ہے،شوکت عزیز بھٹی

اتوار 4 جون 2017 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سی پیک کا منصوبہ ہے او رسی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کاحصہ ہی-سی پیک کے تحت پاکستان میں 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے توانائی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں-36ارب ڈالر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 40فیصد زائد ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ،بلاشبہ چین کی یہ تاریخ ساز سرمایہ کاری چینی قیادت کا وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپو راعتماد کا اظہار ہی- چینی قیادت وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر مکمل یقین رکھتی ہے کیونکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے شفافیت اور رفتار کے تحت منصوبے مکمل کئے ہیںبلاشبہ سی پیک ایک گیم چینجر بن چکاہے تاہم ماضی کی حکومتوں نے چین کی دوستی سے فائدہ نہیں اٹھایا-وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں 4برس کے دوران ناقابل یقین رفتار سے منصوبے سے آگے بڑھائے گئے ہیں او رگزشتہ 2برس کے دوران جب چین کے صدر 31اپریل 2015ء کو پاکستان آئے اس کے بعد منصوبوں پر غیرمعمولی معیار او ررفتار کے سا تھ کام کیاگیاہی-پاکستان میں شفافیت او ررفتار کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے -وزیراعظم نوازشریف نے وہ کام کئے ہیں جن کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی- وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا ایسا عظیم کام سرانجام دے رہے ہیں جس سے آنے والی نسلیں ہمیشہ یادرکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :