مشال خان شہید کے قاتلوں سے کوئی رو رعایت نہ برتی جائے، امیر حیدر خان ہوتی

اتوار 4 جون 2017 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ مشال خان شہید کے قاتلوں کو مثالی سزا ملنی چاہئے تاکہ معاشرے کو بے حس بنانے والے عناصر کا راستہ روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملہ سنگین نوعیت کا ہے اور اس حوالے سے تمام تحقیقات مکمل کرنے کے بعد قاتلوں کو سزا دی جائے ، انہوں نے کہا کہ مشال خان شہید کے واقعے پر اے این پی کا مؤقف واضح ہے اور پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اس اہم ایشو پر دو ٹوک اعلان کر چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مشال شہید کا قتل افسوسناک ہے اور بربریت سے لبریز اس سانحے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ قاتلوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کوئی ہجوم قانون اپنے ہاتھ میں لے کر کسی بے گناہ مشال کو بجھانے کی کوشش نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ مجرموں کا تعلق کسی بھی مذہب ، علاقے یا پارٹی سے ہو کوئی رو رعایت نہ برتی جائے ۔

متعلقہ عنوان :