مشال خان شہید کے قاتلوں سے کوئی رو رعایت نہ برتی جائے، امیر حیدر خان ہوتی
جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد قاتلوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے،اے این پی کا مؤقف واضح ہے اور اسفندیار ولی خان اس حوالے سے دوٹوک اعلان کر چکے ہیں،معاشرے کو بے حسی کی جانب لے جانے والے عناصر کا راستہ روک کر بے گناہوں کو مرنے سے بچانا ہوگا، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر
اتوار 4 جون 2017 20:40
(جاری ہے)
جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملہ سنگین نوعیت کا ہے اور اس حوالے سے تمام تحقیقات مکمل کرنے کے بعد قاتلوں کو سزا دی جائے ، انہوں نے کہا کہ مشال خان شہید کے واقعے پر اے این پی کا مؤقف واضح ہے اور پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اس اہم ایشو پر دو ٹوک اعلان کر چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مشال شہید کا قتل افسوسناک ہے اور بربریت سے لبریز اس سانحے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ قاتلوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کوئی ہجوم قانون اپنے ہاتھ میں لے کر کسی بے گناہ مشال کو بجھانے کی کوشش نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ مجرموں کا تعلق کسی بھی مذہب ، علاقے یا پارٹی سے ہو کوئی رو رعایت نہ برتی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.