طارق مدنی کی علما ء سے اسلام دشمنوں کیخلاف بھرپور میدان میں نکلنے کی اپیل

اتوار 4 جون 2017 20:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے علماء کرام و مشائخ عظام سے اپیل کی ہے کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈوں اور مغربی تہذیب کے تمام منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے بھرپورمیدان میں نکلیں ۔

(جاری ہے)

سازش کے تحت وطن عزیز میں دین اسلام کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مد ارس دینیہ پر قد غن لگانے اور مغرب کے ایجنڈ ے فحا شی و عریانی کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور کے پی کے حکومت کی دینی مدارس دشمن قانو ن ساز ی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مدارس دینیہ مخالف قانون سازی اسلام و ملک کے خلاف گہری سازش ہے جس کو کچلنا نہایت ضروری ہے س ورنہ آنے والی نسلیںہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کی سوچ سیکولر و لبرل ہے اور وہ مغریبی تہذیب کو پروان چڑاھنے میں مصر وف عمل ہیں حالانکہ وطن عزیز کا قیام اسلام کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے، لیکن حکمران اپنے مغربی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے دین اسلام اور ملکی آئین سے متصادم قا نو ن سازی کرنے اور نوجوان نسل کے ذہنوںسے نظریہ پاکستان کو مٹانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیںانہوں نے مزید کہا کہ ایسی نازک صورتحال میں علما ء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسلام و ملک کے دفاع کیلئے بھرپور میدان میں نکلیں۔

متعلقہ عنوان :