قطری عمرہ وحج زائرین کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے،سعودی شاہی اعلان

قطرمیں مقیم سعودی شہری وطن واپس آجائیں،آئندہ سفرنہ کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی،بیان

پیر 5 جون 2017 12:03

قطری عمرہ وحج زائرین کو ہرممکن تعاون فراہم کریں گے،سعودی شاہی اعلان
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2017ء) سعودی عرب نے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر نے کے بعد قطر سے عمرہ اور حج کے لئے آنے والوں کو سعودی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی شاہی اعلان میں کہاگیاکہ قطر سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد سعودی شہر دوحہ کاسفر اختیار نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہیں وہاں رہائش کی اجازت ہے۔

(جاری ہے)

کسی دوسری منزل کی جانب سفر کے لئے وہ قطری سرزمین بھی استعمال نہیں کر سکتے۔ سعودی عرب سے قطر کا سفر اختیار کرنے والے اور وہاں مقیم افراد دو ہفتوں کے اندر وطن واپس لوٹ آئیں۔شاہی اعلان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ہم قطری شہریوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ مملکت کا سفر اختیار کرنے والے اور وہاں کسی بھی سلسلے میں مقیم قطری شہری دو ہفتوں کے اندر سعودی عرب چھوڑ دیں، تاہم قطر سے عمرہ اور حج کے لئے آنے والوں تمام سہولت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :