لندن میں موجود ایک سیاسی ریسٹورنٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

پانامہ چکن لیگز سے لے کر گو نواز گو ملائی بوٹی تک سب دستیاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 جون 2017 12:59

لندن میں موجود ایک سیاسی ریسٹورنٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جون 2017ء) : یوں تو مختلف ریسٹورنٹس کسٹمرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے نئی نئی ڈشز اور کھانے متعارف کرواتے ہیں لیکن لند کے ایک ریسٹورنٹ کے دلچسپ مینیو نے کھابوں کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں! لندن میں موجود ایک ریسٹورںٹ ''خیبر پاس'' کے مینیو پر موجود کھانوں کے نام پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے ناموں پر رکھے گئے ہیں۔

ان دلچسپ ناموں میں پانامہ چکن لیگز، گو نواز گو ملائی بوٹی، دھرنا چکن پلیٹر، موٹو گینگ چکن پلیٹر، یو ٹرن باربی کیو،ڈالر بے بی روسٹ اور ٹویٹ سویٹ رائس شامل ہیں۔ ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے ہم نے کھانے کے ذریعے پاکستان کی سیاسی صورتحال کو لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ اس ریسٹورنٹ کے دلچسپ مینیو کو دیکھتے ہوئے لوگ اکثر ہی خیبر پاس ریسٹورنٹ کا رُخ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :