Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

سپریم کورٹ میں بھی اسی نوعیت کی درخواستیں زیرسماعت ہیں ،ْسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مقدمات کی سماعت کی جائے گی ،ْ چیف الیکشن کمشنر

پیر 5 جون 2017 13:41

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2017ء) الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنرجسٹس سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن کے علاوہ سپریم کورٹ میں بھی اسی نوعیت کی درخواستیں زیرسماعت ہیں ، اس لیے بہتر ہوگا کہ الیکشن کمیشن درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کرے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ میں کیس کا کیا اسٹیٹس ہی جس پر وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جاری ہے اس موقع پر عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ وہ عمران خان کی نااہلی کی درخواست کو خارج کردیں تاہم انہوںنے کہاکہ ای سی پی کو پٹیشن کے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنرنے نعیم بخاری کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی اسی نوعیت کی درخواستیں زیرسماعت ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات