آسٹریا کی خاتون کوہ پیما ہیلی کاپٹر سے باندھنے والی رسی ٹوٹنے سے ہلاک

پیر 5 جون 2017 18:37

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء) آسٹریا کے کوہ الپس میں ایک پہاڑی امدادی کارکن اور ایک خاتون کوہ پیما اس وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب ہیلی کاپٹر سے انہیں باندھنے والی رسی ٹوٹ گئی،یہ بات پولیس نے بتائی۔دو کوہ پیماؤں(ایک مرد ایک خاتون) نے ہنگامی سروسز کو اس وقت کال کی جب وہ جنوبی آسٹریا میں ٹروفیاچ کے قریب مشکلات میں گھر گئے تھے۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹر نے اس جوڑے کو پایا اور پہاڑی ریسکیو پولیس آفیسر ہیلی کاپٹر سے نیچے آیا اور انہیں اٹھایا۔تینوں کی مدد کی جارہی تھی،رسی میں مسئلہ آیا اور قابل ذکر بلندی سے نیچے چھوٹے دریا میں گرگئے،یہ بات پولیس ترجمان میڈلین ہینرچ نے بتائی ہے۔خاتون کوہ پیما موت کے منہ میں چلی گئیں جبکہ ان کا مرد ساتھی شدید زخمی ہوگیا،ان کے نام اور قومیت کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا،دو دیگر ہیلی کاپٹرز کا ریسکیو آپریشن خراب موسم اور کم روشنی کے باعث متاثر ہوا۔

متعلقہ عنوان :