داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں دنیا کا امن تباہ کرنے کیلئے پیدا کی گئی ہیں، دہشت گرد امن وانسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی مسلک و مذہب نہیں ہوتا ،لندن حملوں کا مقصد یورپ ومسلمانوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے ،

چیئرمین پاکستان علما کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 5 جون 2017 19:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں دنیا کا امن تباہ کرنے کیلئے پیدا کی گئی ہیں دہشت گرد امن اور انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی مسلک و مذہب نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

لندن حملوں کا مقصد یورپ اور مسلمانوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے دنیا بھر کے مسلمان لندن واقعہ پر غمزدہ بھی ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں لندن حملوں کا مقصد دنیا کا امن تباہ کرنا ہے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،اسلام بے گناہ انسانیت کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتاپاکستان علما کونسل لندن حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میںبرطانیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے ۔

وہ پیر کو میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا سب کو مل کر مقابلہ کرناہوگا۔ اسلام کے ساتھ دہشت گردی کو جوڑنے والے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کررہے ہیں اسلام امن و سلامتی اور رواداری کا دین ہے اسلام نے ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قراردیا ہے۔