فیصل آباد،جماعة الدعوة کی جانب سے روزانہ 10ہزار سے زائد افراد کے لئے سحر و افطار کا انتظام کیا جا رہا ہے

سے زائد مقامات پر افطار دستر خوان قائم کئے گئے

پیر 5 جون 2017 21:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء) جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے فیصل آبادمیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزانہ 10ہزار سے زائد افراد کے لئے سحر و افطار کا بندوبست کیا جا رہا ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میںسحر و ا فطار دستر خوانوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔یہ سحر و افطار دستر خوان الائیڈ ہسپتال،سول ہسپتال،کارڈیالوجی،دینی مدارس کے طلباء، غرباء کے علاوہ چوک چوراہوں ، بس سٹاپس اور دیگر پبلک مقامات پر لگائے جا رہے ہیں ۔

فیصل آباد میں20سے زائد مقامات پر افطار دستر خوان قائم کئے گئے ہیں۔ جن میںسب سے بڑا دستر خوان مرکزخیبر نشاط آباد، الائیڈ ہسپتال،سول ہسپتال،کارڈیالوجی سینٹرو دیگر علاقے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

فلاح انسانیت فائونڈیشن کے سینکڑوں رضاکار اس خدمت کے لئے مصروف عمل ہیں ۔ایف آئی ایف کے دستر خوانوں پر لوگوں کو باعزت طریقے سے بیٹھا کر افطاری کروائی جاتی ہے جبکہ اس دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے فیصل آباد کے دیگر علاقوں میں بھی افطار دستر خوان لگائے جائیں گے ۔

ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ انچارج فلاح انسانیت فائونڈیشن فیصل آبادنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہاکہ اہل ثروت لوگوں کو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے رمضان کا مہینہ ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے ، بہت سے مزدور اور کم آمدنی والے افراد وسائل کی کمی کی وجہ سے رمضان کی حقیقی خوشیوں سے محروم رہ جاتے ہیں ہمیں ان کے لیے باعزت افطار و سحر کا اہتمام کر نا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :