ْانگلینڈ اور اٹلی کی ٹیمیں فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 5 جون 2017 22:02

ْانگلینڈ اور اٹلی کی ٹیمیں فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی ..
سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) انگلینڈ اور اٹلی کی ٹیمیں فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، زیمبیا اور میکسیکو کی ٹیمیں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا میں جاری میگا ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں اٹلی نے زیمبیا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا تاہم اضافی وقت میں اٹلی نے مزید ایک گول کر کے مقابلہ 3-2 سے جیتا، دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے میکسیکو کو زبردست مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :