کو ئٹہ،حرمت نسواں فاونڈیشن اور سول سوسائٹی کی جانب سے اسپنی واقعے کے خلاف احتجاجی ریلی

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی ہزارہ، حمیدہ نور،حمیدہ علی ہزارہ اور ثنا درانی بہن اور بھائی کا دن دیہاڑے قتل کی شدید مذمت

پیر 5 جون 2017 22:05

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء) حرمت نسواں فاونڈیشن اور سول سوسائٹی بلوچستان کی جانب سے اسپنی واقعے کے خلاف ایک پر امن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی ہزارہ، حمیدہ نور،حمیدہ علی ہزارہ اور ثنا درانی نے کہا کہ اسپنی روڈ پر بہن اور بھائی کا دن دیہاڑے قتل انسانیت کا قتل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر ہزارہ برادری کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف موثر اقدامات کئے جائیں اور کل کا واقعہ پشتون بلوچ صوبے کے عظیم روایات کے منافی واقعہ تھا اس طرح کے واقعات کے سدباب کے لئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر حکمت عملی تربیت دینی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :