آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیما لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹرعبدالجبار بھٹی ریٹائرڈ کی عیادت

مائو نٹ ایورسٹ سر کرنے پر مبارکباد بھی دی

پیر 5 جون 2017 22:54

آرمی چیف کا  سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پیر کو سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والیکوہ پیما لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹرعبدالجبار بھٹی ریٹائرڈ کی عیادت کی،انہوں نے ڈاکٹر عبدالجبار کومائو نٹ ایورسٹ سر کرنے پر مبارکباد بھی دی ،آرمی چیف نے وطن کا سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے پر ڈاکٹر عبدالجبار کی کاوشوں کو سراہااور ڈاکٹر عبدالجبار کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس سے قبل پاکستان میں جاپانی سفیر نے بھی جی ایچ کیو میں ارمی چیف سے ملاقات کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیوں اور کاوشوں کو، سراہا۔

متعلقہ عنوان :