ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان اور ایک خاتون کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،بی این پی

پیر 5 جون 2017 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان اور ایک خاتون کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ماہ صیام ایسے انسانیت سوز واقعات ناقابل برداشت ہیں پارٹی ایسے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ایسے واقعات بلخصوص خواتین جو بلوچستان کی روایت میں قدر ومنزلت اور احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے لیکن موجودہ حکومت کے دورمیں ہماری بچیاں ‘ خواتین بھی محفوظ نہیں دانستہ طورپر بلوچستان کی روایات کے برخلاف ایسے اقدامات کرنا باعث تشویش ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے جنہیں اخلاقی طورپر حکمرانی کا حق نہیں کیونکہ بلوچستان میں انسانیت سوز اور دلخراش واقعات بڑھتے جارہے ہیں پارٹی نے اس سے قبل بھی ایسے فرقہ واریت کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا ہم نے ہمیشہ انسانیت کی پرچار کی ہے لیکن مذہبی جنونیت انتہاء پسندی کی ہم نے ہمیشہ حوصلہ شکنی کی ہے اور اب بھی کہتے ہیں کہ ان واقعات جن میں ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :