چینی اور اطالوی پولیس آفیسرز کا اٹلی میں مشترکہ گشت

چینی سیاحوں کے تحفظ کیلئے بیس روزہ مشترکہ گشت 25جون تک جاری رہیگا

منگل 6 جون 2017 12:17

چینی اور اطالوی پولیس آفیسرز کا اٹلی میں مشترکہ گشت
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) چینی پولیس آفیسرز نے اٹلی کی پولیس کے ساتھ اٹلی کے چار شہروں میں گذشتہ روز سے مشترکہ گشت شروع کر دیا گیا ، گشت میں چینی پولیس آفیسرز کے چار گروپ شامل ہیں جو اٹلی کے شہروں روم ،میلان ،فلورنس اور نیپلز میں 25جون تک مشترکہ گشت کریں گے، بیس روزہ اس گشت میں چینی زبان میں پولیس ہاٹ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے جہاں موصول ہونیوالی کالیں چینی پولیس آفیسرز وصول کریں گے اور ان کا جواب دیں گے ، اس سے اٹلی کی پولیس کو چینی سیاحوں کے بارے میں سلامتی کے سلسلے میں اقدامات کرنے میں مدد ملے گی ، چینی حکومت نے چار پولیس افسران کو روم اور میلان میں مشترکہ گشت کیلئے مئی 2016ء میں بھیجاتھا ، فلورنس اور نیپلز سیاحوں کی خصوصی دلچسپی کے شہر ہیں جہاں گشت کیلئے مزید چھ پولیس آفیسرز بھیجے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2016ء میں آٹھ لاکھ چینی اور اطالوی سیاحوں نے چین اور اٹلی کا سفر کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :