لندن حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریب، میئر لندن کی شرکت

انتہا پسندوں کے شہریوں پر حملے قابل مذمت ہیں،صادق خان

منگل 6 جون 2017 15:27

لندن حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریب، میئر لندن کی ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دہشتگرد حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں دریائے ٹیمز کے کنارے دعائیہ تقریب ہوئی، میئر لندن صادق خان بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن حملوں میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں بارش کے باوجود ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ اظہار یکجہتی کیلئے شرکا پھول اور دل کی شکل میں بنے غبارے لے کر آئے۔ تقریب میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ لندن کے میئر صادق خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انتہا پسندوں کے شہریوں پر حملے قابل مذمت ہیں۔

متعلقہ عنوان :