سینٹ میں عرب اسلامی امریکی کانفرنس پر تحریک التواء کے محرکین اجلاس سے غائب

چیئرمین سینٹ نے تحریک ایجنڈے سے خارج کردی ‘ فیس بک پر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں سے متعلق تحریک کو بھی نمٹا دیا

منگل 6 جون 2017 15:33

سینٹ میں عرب اسلامی امریکی کانفرنس پر تحریک التواء کے محرکین اجلاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) سعودی عرب ریاض میں حالیہ منعقدہ عرب اسلامی امریکی کانفرنس پر تحریک التواء کے محرکین اجلاس سے غائب ہوگئے‘ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے تحریک کو ایجندے سے خارج کردیا‘ فیس بک پر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں سے متعلق تحریک کو بھی نمٹا دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سینٹ اجلاس کے ایجنڈے پر سینیٹرز فرحت الله بابر اور محمد یوسف بادینی کی ریاض میں حالیہ منعقدہ عرب اسلامی امریکی کانفرنس کے بعد پاکستان کی خارجہ پالیسی کیلئے عمومی اور خصوصاً ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات پر اثرات سے متعلق تحریک التواء موجود تھی تاہم دونوں محرکین ایوان میں موجود نہیں تھے چیئرمین نے دونوں سینیٹرز کا نام پکارا عدم موجودگی پر چیئرمین نے متذکرہ تحریک کو ایجنڈے سے خارج کردیا جبکہ لاہور میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق تحریک کو سینیٹر سراج احق نے واپس لے لیا 41 کالعدم تنظیموں کے فیس بک پر کام کرنے سے متعلق تحریک کو بھی نمٹادیا گیا۔

اس معاملے پر پہلے ہی سے توجہ مبذول کروانے کا نوٹس ایجنڈے پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :