ْمسلمانوں کو مسلک اور لسانی بنیادوں پر آپس میں لڑانا مغرب کا پرانا ایجنڈا ہے ،ْسراج الحق

پاکستان اور ایران سعودی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 6 جون 2017 15:51

ْمسلمانوں کو مسلک اور لسانی بنیادوں پر آپس میں لڑانا مغرب کا پرانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو مسلک اور لسانی بنیادوں پر آپس میں لڑانا مغرب کا پرانا ایجنڈا ہے ،ْپاکستان اور ایران سعودی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں اسلامی ممالک پر مغربی ممالک کا قبضہ تھا اس قبضے کو طویل جدوجہد کے ذریعے ختم کرایاگیا ،ْ اسلامی ممالک کے اندر وسائل پر دشمن کا قبضہ ہے۔

(جاری ہے)

ہر اسلامی ملک میں امریکا نے اپنی فوج بٹھائی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ استماری ممالک نے مستقبل میں اسلامی ممالک کا جو نقشہ بنایا ہے وہ اس پر عمل کررہے ہیں۔ مسلمانوں کو مسلک اور لسانی بنیادوں پر آپس میں لڑانا مغرب کا پرانا ایجنڈا ہے۔ دونوں ممالک کو نہ صرف اسلامی دنیا میں بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کاایک مقام ہے ۔دونوں ممالک اسلامی ممالک کے درمیان تنازعات کو ختم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کریں اور ایک بڑے بھائی کاکردار ادا کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نہال ہاشمی نے پہلے تقریر کی پھر استعفیٰ دیا پھر معافی مانگی اب ان کا استعفیٰ واپس لینا سمجھ سے بالا تر ہے۔