ٹرمپ کی لندن کے میئر صادق خان پر ایک مرتبہ پھر تنقید
صادق خان لوگوں کو یہ کہہ کر کے فضول عذر پیش کر رہے ہیں کہ انھیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،امریکی صدر
منگل 6 جون 2017 16:04
(جاری ہے)
صادق خان نے کہا کہ ہمیں شناخت کرنے کی ضرورت ہے کہ کچھ لوگ ہماری برادریوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، کچھ اختلافات کو بڑھاوا دینا چاہتے ہیں۔
اس کے بعد دوسری ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ' لندن کے میئر صادق خان کی جانب سے فضول بہانہ جنھیں اپنے پریشان ہونے کی کوئی بات کے بیان پر زیادہ تیزی سے سوچنا چاہیے تھا۔ میڈیا اس کو اس کو بیچنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔اس سے پہلے میئر صادق خان کے ترجمان نے واضح کیا تھا کہ وہ لندن کے رہائیشیوں کو بتا رہے تھے کہ شہر میں پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری کو دیکھ کر انھیں پریشان ہونے کی کوئی ضروت نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ انھیں(صادق خان) کو' صدر ٹرمپ کی معلومات سے عاری اور جان بوجھ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر کی گئی ٹویٹ کا جواب دینے کی بجائے بہت سارے دیگر اہم کام کرنے ہیں۔خیال رہے کہ لندن میں حملے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی جانب سے لندن کے میئر صادق خان پر تنقید کی گئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اپنی ٹویٹ میں صادق خان کی 2016 ستمبر میں کی گئی ایک ٹویٹ کا حوالہ دے کر لکھا جس میں صادق خان نے کہا تھا کہ 'دہشت گردی کے حملے 'کسی بھی بڑے شہر میں رہنے کا حصہ بن چکے ہیں'۔اس پر ٹرمپ جونیئر نے لکھا کہ 'آپ مذاق کر رہے ہیں کیا'لیبر پارٹی کے رکن پارلیمان ویس سٹریٹنگ نے لکھا 'آپ ہمارے شہر پر دہشت گردی کے حملے کو بنیاد بنا کر لندن کے میئر پر اپنے سیاسی فائدے کے لیے حملہ کر رہے ہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.