تھائی لینڈ، سنگاپورمیں بینک ڈکیتی میں ملوث کینیڈین شخص کو14ماہ قیدکی سزا

منگل 6 جون 2017 18:21

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2017ء) تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے منگل کے روزسنگاپورمیں ایک غیرمعمولی بینک ڈکیتی سے تعلق کے جرائم پرایک کینیڈین شخص کو14ماہ قیدکی سزاسنادی ہے ،جہاں اس نے مبینہ طورپرایک دھمکی آمیزنوٹ کااستعمال کرتے ہوئے 22ہزارڈالرچرائے تھے۔

(جاری ہے)

سنگاپورجوکہ دنیابھرمیں جرائم کی کم ترین شرح والے شہروں میں سے ایک ہے ،میں حکام کے مطابق ڈیوڈروش گزشتہ جولائی میں سٹینڈرڈچاٹرڈبینک کی ایک شاخ میں داخل ہوا،اس نے وہاں موجودشخص کوسکریپ کاایک کاغذتھمایااورکیس لیکرفرارہوگیا۔

اٹھائیس سالہ شخص پھربنکاک چلاگیا،جہاں چندروزبعداسے ایک ہاسٹل میں گرفتارکیاگیا،منگل کے روزتھائی فوجداری عدالت نے روش کومنی لانڈرنگ اورکسٹمزقوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں لوٹ مارکاپیسہ لانے پرفرد جرم عائدکی ہے ۔جج کاکہناتھاکہ مشتبہ شخص نے تحقیقاتی عمل کے دوران تمام الزامات کااعتراف کیاہے ،روش جولائی 2016ء میں گرفتاری کے بعدسے بنکاک کی ایک جیل میں قیدرہاہے۔

متعلقہ عنوان :