پی ٹی ڈی سی اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل نہیں کی جاسکتی ،چوہدری عبدالغفور

منگل 6 جون 2017 19:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور خان نے پی ٹی ڈی سی کو وفاقی سطح پر برقرار رکھنے کیلئے عدالت میں کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن مورخہ 5اپریل 2011کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت وزارت ِ سیاحت کو صوبوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ چونکہ پی ٹی ڈی سی وفاقی حکومت کے زیر ِ انتظام ایک پبلک لمیٹیڈ کارپوریشن ہے جو کمپنیز آرڈیننس 1984کے تحت قائم کی گئی جسے صوبوں کو منتقل کرنا ممکن نہیںکیونکہ دنیا بھر میں سیاحت کاشعبہ وفاقی سطح پر قائم رہتاہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پی ٹی ڈی سی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مذکورہ نوٹیفیکیشن کو چیلنج کرنے کیلئے پٹیشن دائر کی جسے جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں پی ٹی ڈی سی کے وکلا ء جسٹس ریٹائرڈ منیر پراچہ اورمحمد عرفان ُاللہ ایڈووکیٹ کے مؤثر دلائل سننے کے بعدباقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں عدالت نے کیس کو Admitکرتے ہوئے وفاق کو نوٹس بھی جاری کردیا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ چوہدری عبدالغفور کاپٹیشن دائر کر نے کا فیصلہ پی ٹی ڈی سی کے لئے نہایت اہم اقدام ہے جو اس سے پہلے کسی نے یہ انیشی ایٹونہیں لیا اور اس پٹیشن کا سماعت کیلئے منظور ہونا پی ٹی ڈی سی کی بقا کی ضمانت بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :