مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی سے ازبکستان میں پاکستان کے نامزد سفیر عرفان یوسف شامی کی ملاقات

منگل 6 جون 2017 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) قومی تاریخ وادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وسط ایشیائی مسلم ممالک اسلامی تاریخ وتہذیب کے اہم مراکز رہے ہیں۔ اٴْن ممالک سے قریبی روابط پاکستان کی اہم ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

مشیروزیراعظم ازبکستان میں نامزدپاکستانی سفیر عرفان یوسف شامی سے گفتگوکررہے تھے جنہوں نے منگل کو اٴْن سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ ہمیں علمی ، ادبی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا چاہئے اور مشترکہ ورثے کے تحفظ کے امکانات کا جائزہ لینا چاہیے۔ عرفان یوسف شامی نے اپنی نئی تقرری کے بارے میں مشیر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :