ہمسایہ ممالک کیساتھ بہترتعلقات ،عوام کو صحت ،تعلیم اورروزگار کے مواقعوں سے ہی امن وامان کی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے

رہنما ء بلوچستان نیشنل پارٹی ملک نوید دہوار کا سپنی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ سے متعلق مذمتی بیان

منگل 6 جون 2017 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ملک نوید دہوار نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سپنی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کاپیش آنے والا واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترتعلقات اور عوام کو صحت ،تعلیم اورروزگار کے مواقعوں سے ہی امن وامان کی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے ۔

وہ منگل کو جاری کردہ بیان اظہار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مشرف کے دور سے آج تک آپریشن جاری ہے خمیازہ ٹارگٹ کلنگ ،اغواء برائے تاوان معمول بن چکاہے کوئٹہ ،مستونگ ،قلات ،خضدار ،تربت ،پنجگور میں ٹارگٹ کلنگ ،اغواء برائے تاوان اوردیگر وارداتوں میں انسانی جانوں کی ضیاع اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو عوام کے ساتھ پیار سے پیش آنا چاہئے نہ کہ کسی کو دھمکیاں دیں ،انہوں نے گزشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے سپنی روڈ پر ہونیوالے ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کے عوام کو تعلیم ،صحت اور روزگار کی سہولیات دی جائے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آج عوام اس کی خمیازہ دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ ،اغواء برائے تاوان کی صورت میں بھگت رہے ہیں ۔