Live Updates

پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر نذر محمد گوندل کی عمران خان سے ملاقات ،ْ پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان

پرانی پیپلزپارٹی کے لوگوں سے مل کر نیا پاکستان بنائیں گے ،ْعمران خان سیاسی مافیا ریاست کے اداروں کو تباہ کررہی ہے ،ہمارا مقصدکرپٹ مافیا سے نجات دلانا ہے ،ْگفتگو ن لیگ کے بہت لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں مگر کارروائی کے ڈر سے آگے نہیں آ رہے ،ْ پی ٹی آئی چیف کا دعویٰ ملک میں تبدیلی اور خوشحالی کے لیے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ْ نذر محمد گوندل

منگل 6 جون 2017 22:48

نتھیا گلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ منگل کو پیپلزپارٹی کے جیالے نذر محمد گوندل کی عمران خان کے قافلے میں شمولیت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پرانی پیپلزپارٹی کے لوگوں سے مل کر نیا پاکستان بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا مطلب جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا ہے، سیاسی مافیا ریاست کے اداروں کو تباہ کررہی ہے ،ہمارا مقصدکرپٹ مافیا سے نجات دلانا ہے۔عمران خان نے کہا کہ لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ اسٹیٹس کو کے ساتھ رہنا ہے یا تبدیلی چاہتے ہیں، اسٹیٹس کو کی جماعتوں نے ملک کے اداروں کوتباہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نذر گوندل کی فیملی کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں،جب جے آئی ٹی کا فیصلہ ہوا تو ن لیگ کے وزیر خوشی منارہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ جے آئی ٹی پر حملہ کرے گی، مگر خبردار کر رہا ہوں کہ یہ 1997ء نہیں۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں طے کیا کہ کیسز نہیں کھولے جائیں گے، پیش گوئی کررہا ہوں یہ پھنس گئے ہیں، قطری شہزادہ بھی گواہی کیلئے نہیں آرہا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ حسین نواز کی تصویر میں ہے کیا حسین نواز پر سنگین الزامات ہیں، کیا یہ شاہی خاندان ہے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے بہت لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، مگر کارروائی کے ڈر سے آگے نہیں آ رہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھائیوں کی طرح ہے اور ایران پڑوسی ہے، دونوں کو اکٹھا کرنا چاہیے، قطر کی صورت حال کے بعد اب مسلمانوں میں بڑی واضح تفریق آگئی ہے۔کرکٹ کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بھارت سے پاکستان کی شکست سے شائقین کو تکلیف پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے یہ فیصلے پر خوشیاں منا رہے تھے اب جے آئی ٹی کو متنازع بنانے رہے ہیں، تبدیلی کبھی بھی نیچے سے اوپر نہیں آتی بلکہ اوپر سے نیچے آتی ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ جو بھی تحریک انصاف میں آرہے ہیں وہ پارٹی کے ویڑن کی وجہ سے آرہے ہیں، سندھ میں بہت بڑا خلا ہے، لوگ وہاں تبدیلی چاہتے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے وال نذر گوندل کا کہنا تھا کہ میرے بھائی ظفر گوندل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی اور خوشحالی کے لیے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے،چیئرمین عمران خان کی موجودگی میں ایک اہم ترین فیصلہ کرنے جا رہا ہوں۔نذر گوندل کا کہنا تھا کہ بھاری دل کے ساتھ پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ رہا ہوں، جب تک عمران خان کے ساتھ رہیں گے ان کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نذر محمد گوندل کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جواسٹیٹس کو کے خلاف ہے، امید ہے ہم اکٹھے مل کر ایک نیا پاکستان بنانے میں کامیاب ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات