ٹرمپ کا شاہ سلمان کو فون، قطر کے خلاف خلیجی یکجہتی پر زور

مشرقِ وسطیٰ میں سب سے بڑے امریکی فضائی اڈے کی میزبانی پرقطر کے شکر گزارہیں،پینٹاگون

بدھ 7 جون 2017 12:00

ٹرمپ کا شاہ سلمان کو فون، قطر کے خلاف خلیجی یکجہتی پر زور
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان پر زور دیا ہے کہ قطر پر شدت پسندوں کی حمایت کے الزام کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنازعے پر خلیجی ممالک میں یکجہتی پیدا کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ ان کا پیغام تھا کہ ہمیں خطے میں انتہاپسندی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف جنگ کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ بھی کیا کہ ان کی وجہ سے ہی خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں قطر پر اس کے ہمسایہ ممالک نے دباؤ ڈالنا شروع کیا ہے۔سعودی بادشاہ سے رابطہ کر کے امریکی صدر نے کہا کہ ’یہ اہم ہے کہ خلیج خطے کے امن اور سکیورٹی کے لیے متحد ہو۔دوسری جانب پینٹاگون نے ایک بیان میں مشرقِ وسطیٰ میں سب سے بڑے امریکی فضائی اڈے کی میزبانی کرنے کے لیے قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :