پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن کے صدر ایلکس گو کی پاکستان میں دوبارہ بین الاقوامی ایونٹس بحال کرنے کی یقین دہانی

بدھ 7 جون 2017 12:28

پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن کے صدر ایلکس گو کی پاکستان میں دوبارہ بین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء) پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن کے صدر ایلکس گو نے پاکستان میں دوبارہ بین الاقوامی ایونٹس بحال کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ پاکستان میں بہت جلد بین الاقوامی مقابلوں سمیت پی ایس اے کے مقابلے بھی بحال ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے اے پی پی کو بتایاکہ گزشتہ 6 ماہ سے پاکستان میں عالمی مقابلوں کے انعقاد پر پابندی لگائی گئی ہے اس سلسلہ میں فیڈریشن، سابق سکوائش کے نامور کھلاڑی جام شیر خان اور میں نے خود پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن کو مراسہ بھجوایا ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے سازگار ملک ہے اور یہاں پر سکوائش کے مقابلے دوبارہ بحال کئے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن ہماری درخواست پر غور کررہی ہے اور اس حوالے سے ہم ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پروفیشنل سکوائش فیڈریشن کے صدر سے ملک میں عالمی مقابلے دوبارہ بحال کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا جنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم آپ کی درخواست پر غورکر رہے ہیں اور پاکستان میں بہت جلد سکوائش کے عالمی مقابلے بحال کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :