قطری بینکوں کے ساتھ قطری ریال میں لین دین ممنوع، سعودی مرکزی بینک

کرنسی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں قطری ریال کے مستقبل کے سودے نیچے آ گئے

بدھ 7 جون 2017 14:33

قطری بینکوں کے ساتھ قطری ریال میں لین دین ممنوع، سعودی مرکزی بینک
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) سعودی سرکاری مالیاتی ادارے ساما نے مملکت کے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قطر کے بینکوں کے ساتھ قطری ریال میں لین دین نہ کریں۔ادھر کرنسی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں قطری ریال کے مستقبل کے سودے نیچے آ گئے۔ اس کی وجہ سعودی عرب اور امارات کی جانب سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد قطر کی معیشت پر ممکنہ طویل المیعاد اثرات کا اندیشہ ہے۔

اسپاٹ مارکیٹ میں ڈالر کی بولی 3.647 قطری ریال رہی۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ جون 2016 کے بعد دیکھی جانے والی نچلی ترین سطح ہے۔ مرکزی بینک نے ڈالر کے مقابل 3.64 قطری ر?ال کا بھاؤ رکھا ہوا ہے اور اس سطح کے نزدیک محدود کمی بیشی کی اجازت ہے۔ڈالر مقابل قطری ریال ایک سال مدت کے مستقبل کے سودے 275 پوائنٹس کی کم تر سطح پر ہوئے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز مارکیٹ بند ہونے پر یہ سطح 250 پوائنٹس رہی۔

واضح رہے کہ سفارتی بحران سے قبل ان سودوں کی سطح 180 بی پی ایس کے قریب تھی۔یہ صورت حال موڈیز ایجنسی کی جانب سے قطر کی کریڈٹ ریٹنگAA3 سے کم کر کے AA2 کیے جانے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔دبئی میں موڈیز ایجنسی کے تجزیہ کار کا کہناتھا کہ صورت حال حد درجہ غیر واضح ہے۔ قطر اور خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک کے درمیان اس اختلاف کے حل کے امکان کے حوالے سے کوئی ٹھوس امر سامنے نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :