امریکہ اور انگلینڈ کو نادرا کے ریکارڈ تک رسائی حاصل ہے۔ وکی لیکس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 جون 2017 14:29

امریکہ اور انگلینڈ کو نادرا کے ریکارڈ تک رسائی حاصل ہے۔ وکی لیکس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جون 2017ء) :امریکہ اور انگلینڈ کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ریکارڈ تک رسائی حاصل ہے۔ یہ بات حال ہی میں جاری کردہ وکی لیکس میں سامنے آئی ۔ وکی لیکس کے مطابق امریکہ اور ایم آئی 6(برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی) نے برطانیہ میں ووٹرز کا ڈیٹا چوری کر کے بین الاقوامی شناخت سروس کے نام سے کمپنی قائم کی۔

اس کمپنی نے نادرا کے لیے ایک مشیر کی خدمات بھی پیش کیں۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس کمپنی کو نادرا کے ریکارڈ تک کس حد تک رسائی حاصل تھی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ این ایس اے فرنٹ کمپنیوں کے ذریعے سسٹم کو نقصان پہنچاتی ہے اور پھر دنیا بھر میںگہرے نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مختلف طریقہ کار اپناتی ہے۔

(جاری ہے)

عجیب بات یہ ہے کہ اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر داخلہ رحمان ملک خود چل کر امریکی سفارتخانے گئے اور نادرا کا ڈیٹا بیس شئیر کرنے کی پیشکش کی جس میں پاکستانی شہریوں کا تمام اقسام کا ڈیٹا شامل تھا۔