چین بیرونی ممالک میں مزید فوجی اڈے بنا سکتا ہے ، پینٹاگون

بدھ 7 جون 2017 14:41

چین بیرونی ممالک میں مزید فوجی اڈے بنا سکتا ہے ، پینٹاگون
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء) پینٹاگون کی طرف سے کہا گیا ہے کہ چین بیرونی ممالک میں اپنے مزید فوجی اڈے قائم کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کی جانب سے کانگریس کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2016 کے دوران چینی فوج کے تمام شعبوں کو بہتر بنایاگیاہے اور اس کے لیے 180 بلین ڈالرز سے زائد استعمال کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری طور پر دفاعی بجٹ کے لیے 140 بلین ڈالرز مختص کیے گئے تھے۔ چین نے اس دوران افریقی ملک جبوتی میں اپنا پہلا غیر ملکی فوجی اڈہ بھی قائم کیا۔ رپورٹ کے مطابق چین دیگر ایسے ملکوں میں بھی اپنے فوجی اڈے قائم کر سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :