پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین تمام شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں تھائی لینڈ بھی پاکستان کی طر ح معاشی تر قی کی راہ پر گامزن ہے،دونوں ایک دوسر ے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی

پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات ہیں تھائی لینڈ کے لیے نامزد سفیر عاصم افتخار احمد کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ک سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 7 جون 2017 16:14

پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین تمام شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کے وسیع ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) پاکستان کے تھائی لینڈ کے لیے نامزد سفیر عاصم افتخار احمد نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بد ھ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ نامزد سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین تمام شعبہ ہائے زندگی خصوصا معاشی شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ بھی پاکستان کی طر ح تیزی سے معاشی تر قی کی راہ پر گامزن ہے اور دونوں ممالک ایک دوسر ے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں سپیکر نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی اور عوامی سطح پر وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نامزد سفیر دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں بھر پور کردار ادا کر یں گے ۔

(جاری ہے)

نامزد سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات موجود ہیں ۔انہوں نے سپیکر کو یقین دلایا کہ وہ دوطرفہ تعلقا ت کو مزید مستحکم بنانے اور عوامی رابطوں ،پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافے اور تجارت اور سر مایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔