سوشل میڈیا پرخطرات کے انتباہ اور ایمرجنسی رابطہ نمبرزکے جعلی پیغامات پھیلا کر آئی ایس پی آر سے منسوب کئے جا رہے ہیں ، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر وٹس ایپ پر کچھ شیئر نہیں کرتا ، آفیشل ویب سائٹ یا اکائونٹ سے تصدیق کئے بغیر ایسے پیغامات آگے نہ پھیلائے جائیں ، بیان

بدھ 7 جون 2017 18:07

سوشل میڈیا پرخطرات کے انتباہ اور ایمرجنسی رابطہ نمبرزکے جعلی پیغامات ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ عرصہ سے خطرات کے انتباہ اور ایمرجنسی رابطہ نمبرزکے جعلی پیغامات پھیلا کر آئی ایس پی آر سے منسوب کئے جا رہے ہیں ، آفیشل ویب سائٹ یا اکائونٹ سے تصدیق کئے بغیر ایسے پیغامات آگے نہ پھیلائے جائیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر سے منسوب کر کے جعلی پیغامات پھیلائے جا رہے ہیں جن میں جھوٹے خطرات کا انتباہ اور ایمرجنسی رابطہ نمبرز دیئے جاتے ہیں ۔

بیان کے مطابق واضح کیا جاتا ہے کہ آئی ایس پی آر صرف آفیشل ویب سائٹ / اکائونٹس کے ذریعے ہی بیانات جاری کرتی ہے ۔ وٹس ایپ کے ذریعے کچھ شیئر نہیں کیا جاتا ۔ بیان کے مطابق آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ / اکائونٹس سے تصدیق کئے بغیر ایسے پیغامات آگے نہ پھیلائے جائیں ۔