ساہیوال ، ایک سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور طوفانی بارش ، بجلی اورٹیلی فون کا نظام درہم برہم

بدھ 7 جون 2017 19:52

ساہیوال ، ایک سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور طوفانی بارش ، بجلی ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء) ضلع ساہیوال میں بدھ کی صبح ایک سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کے بعد طوفانی بارش بجلی اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم 3ٹرانسفار مر جل گئے ۔راجباہ میں شکاف پڑنے سے وسیع علاقہ کی فصلیں زیر آب آگئیں ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح تیز آندھی کے بعد طوفانی بارش دو گھنٹے تک جاری رہی جس کی وجہ سے کوٹ خادم علی شاہ ، کوٹ اللہ دین ، کچی آبادی ، پاکپتن روڈ ، عارف روڈ کی کالونیوں میں پانی بھر گیا لیکن میونسپل کارپوریشن نے پانی کی نکاسی کا انتظام نہ کیا جس کی وجہ سے گلیاں اور بازار ندی نالوں کی شکل اختیار کر گئے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

طوفا ن سے تاریں ٹوٹنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور سینکڑوں ٹیلی فون خاموش ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واپڈا میپکو نے تاروں کی مرمت کے 10گھنٹے بعد بجلی کی سپلائی بحال کی جبکہ چک14-3ایل کے قریب راجباہ -14ایل میں 25فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے درجنوں ایکڑ کھڑیں فصلیں زیر آب آگئیں لیکن محکمہ نہر کا کوئی افسر موقعہ پر نہ آیا دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت راجباہ کا شگاف پر کر لیا ۔ متاثرہ کسانوں نے محکمہ انہار کے اہلکاروں پر الزام لگایا ہے کہ راجباہ کے کنارے کمزور ہونے کی وجہ سے ٹوٹ گئے اس لیے محکمہ انہار تباہ حال کسانو ں کو معاوضہ ادا کرے ۔