انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، مرکزی چیف الیکشن کمشنر اعظم خان سواتی کل انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں پریس بریف دینگے

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کے ترجمان یاسین اللہ خان

بدھ 7 جون 2017 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) پی ٹی آئی خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کے ترجمان یاسین اللہ خان نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے جس کے سلسلے میں کل مرکزی چیف الیکشن کمشنر اعظم خان سواتی ‘ پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ تشریف لا رہے ہیں اور کل انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں پریس بریف دینگے‘ انہوں نے کہا ہے کہ پشاور ریجن کیلئے پی ٹی آئی الیکشن آفیسر حاجی شوکت علی کو مقر کر دیاگیا ہے ضلع پشاور پی ٹی آئی الیکشن آفیسر ارشد اعظم خان ایڈووکیٹ ٹائون ون الیکشن آفیسر بشارت حسین ‘ ٹائون ٹو الیکشن آفیسر محمد اعظم خان ‘ ٹائون تھری الیکشن آفیسر ارباب اشفاق خان ‘ ٹائون 4 الیکشن آفیسر صلاح الدین کو مقرر کر دیا گیا ہے ‘ نوٹیفیکشن پی ٹی آئی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا جناب ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی خان نے جاری کر دیا۔