چین میں کوکین سے بنے دو سوٹ کیس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، خاتون گرفتار

جمعرات 8 جون 2017 10:50

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) چین میں کوکین سے بنے دو سوٹ کیس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ چین کے خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے کسٹم حکام نے لاطینی امریکا کے ایک ملک سے آنے والی خاتون کے سوٹ کیسوں کے بارے میں شک گزارا تو انھوں نے سوٹ کیس کی مالک خاتون کو اسے خالی کرنے کے لیے کہا لیکن کسٹم حکام کو اس میں کچھ نہ ملا۔

(جاری ہے)

اس سوٹ کیس کا ایکسرے کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کا رنگ عام سے زیادہ سیاہی مائل تھا۔ سوٹ کیس کو خالی کیے جانے کے باوجود اس کا وزن عام سوٹ کیسوں سے زیادہ تھا۔ مزید ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں سوٹ کیسوں کو دس کلو کوکین سے بنایا گیا تھا۔حکام نے سوٹ کیسوں کو قبضہ میں لیتے ہوئی خاتون کوگرفتار کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ چین کے قانون کے مطابق اگر کسی شخص پر 50 گرام سے زیادہ کی کوکین سمگل کرنے کا الزام ثابت ہو جائے تو اسے موت کی سزا دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :