پاک فوج نے کامیاب آپریشن کر کے بلوچستان میں بلواسطہ یابلاواسطہ داعش کے کسی منظم ڈھانچے کے قیام کا مؤثر انداز میں انسداد کر دیا
مستونگ میں 10سی15دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر یکم سے تین جون تک آپریشن کیا گیا،کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی داعش کے لئے مواصلاتی ڈھانچہ فراہم کررہی تھی، 2 خود کش بمباروں سمیت 12خطرناک دہشت گرد مارے گئے، مولانا عبدالغفور حیدر پر خود کش حملہ کرنے والا حملہ آور اسی خفیہ ٹھکانے سے بھجوایا گیا تھا، آئی ایس پی آر نے مستونگ آپریشن کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کر دیں
جمعرات 8 جون 2017 13:21
(جاری ہے)
مستونگ کے 10کلومیٹرکے علاقے میں آپریشن یکم جون سے شروع ہوا جو تین دن تک جاری رہا۔ خفیہ ٹھکانوں میں موجود دہشت گردوں نے مزاحمت کی ۔3جون کو کلیئرنس آپریشن مکمل کیا گیا ۔فائرنگ کے تبادلے میں 2 خود کش بمباروں سمیت 12خطرناک دہشت گرد مارے گئے۔
12مئی کو مولانا عبدالغفور حیدر پر خود کش حملہ کرنے والا حملہ آور اسی خفیہ ٹھکانے سے بھجوایا گیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران 2افسران سمیت 5سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ آپریشن کے دوران خفیہ ٹھکانوں کے ارد گرد بچھائی گئی بارودی سرنگیں بھی ناکارہ بنائی گئیں۔ اس آپریشن کے دوران 50کلوگرام دھماکہ خیز مواد ، تین خود کش جیکٹس، 18گرنیڈ، 6راکٹ لانچر، 4لائٹ مشین گن، 18 چھوٹی گنیں،4سنائپر رائفلز ، 38 وائرلیس سیٹ اوردیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ اس کامیاب آپریشن کے بعد پاک فوج نے بلوچستان میں بلواسطہ یا بلاواسطہ داعش کے منظم ڈھانچے کے قیام کا مؤثر انداز میں انسداد کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ آپریشن میں سدرن کمانڈ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور فوجی جوانوں کی محنت سے کامیاب آپریشن کے لئے کوششوں کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.