نئے مالی سال میں اکادمی ادیبات کے 4 نئے دفاتر قائم کئے جارہے ہیں‘عرفان صدیقی
چالیس برس بعد اکادمی کا دائرہ اندرونِ سندھ، قبائلی علاقہ جات ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک پھیلایا جا رہاہے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کی اکادمی ادبیات کے نئے منصوبہ جات کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو
جمعرات 8 جون 2017 14:12
(جاری ہے)
چار دھائیوں کے دوران اس کے دفاتر اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں تک محدود رہے۔ گزشتہ برس جنوبی پنجاب کے شاعروں اور ادیبوں کے دیرینہ مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتان میں اکادمی کا دفتر قائم ہوا۔
اب چالیس برس بعد اکادمی کا دائرہ اندرونِ سندھ، قبائلی علاقہ جات ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک پھیلایا جا رہاہے جس سے اکادمی کے دفاتر کی مجموعی تعداد 5 سے بڑھ کر 10ہو جائے گی۔ ان دفاتر کے لئے نئے وفاقی بجٹ 2017-18 ء میں رقوم مختص کر دی گئی ہیں۔ عرفان صدیقی نے مزید بتا یا کہ پشاوراورکوئٹہ میں پہلے سے موجود قطعہ ہائے اراضی پر اکادمی ادبیات کے دفتر اوراہل قلم کے لئیے مہمان خانے تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ہر ایک کے لئے بجٹ میں 2کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ چالیس برس بعدا کادمی ادبیات کا دائرہ ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلانے سے نہ صرف شعرو ادب اور مقامی پاکستانی زبانوں کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ قومی ہم آہنگی کو بھی تقویت ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دادو، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دفاتر کی تعمیر کے لئے زمین کے حصول کی خاطر متعلقہ حکومتوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نئے مالی سال میں مستحق ادیبوں اور شاعروں کے لئے وظیفے کی رقم سات ہزارروپے ماہانہ سے بڑھا کر 13 ہزارروپے ماہانہ کردی گئی ہے جبکہ وظیفے سے فائدہ اٹھانے والے اہل قلم کی تعداد پانچ سو سے بڑھا کر ایک ہزار کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ لائف انشورنس سے مستفید ہونے والے ادیبوں اور شاعروں کی تعداد 354 سے بڑھا کر700 کردی گئی ہے جبکہ بیمے کی رقم بھی دو لاکھ سے بڑھا کر چار لاکھ کردی گئی ہے۔ عرفان صدیقی نے مزید بتایا کہ مختلف تخلیقات پر ایوارڈ ز کی تعداد11 سے بڑھا کر20 کردی گئی ہے۔ اس مالی سال سے 10 لاکھ روپے کی رقم سے انتظار حسین ایوارڈ کا بھی اجراء ہورہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.