ایم کیو ایم کے رہنماء نڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 22جون تک ملتوی

جمعرات 8 جون 2017 20:51

ایم کیو ایم کے رہنماء نڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 22جون تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماء نڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 22جون تک ملتوی کر تے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات کے خاتمے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے جس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر تے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22جون تک توسیع کر دی ۔