کوئٹہ،سپنی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ واقعہ انسانیت سوز ہے ،حکومتی ادارے اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں

چیئرپرسن حرمت نسواں فاؤنڈیشن حمیدہ علی ہزارہ کا خطاب

جمعرات 8 جون 2017 23:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) حرمت نسواں فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن حمیدہ علی ہزارہ نے کہاہے کہ سپینی روڈ پر بہن بھائی کی ٹارگٹ کلنگ انسانیت سوز اور دردناک واقعہ ہے ،حکومت اور ادارے اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ،ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنانے والے افراد کی اہلخانہ کیلئے سرکاری ملازمت اور معاوضے کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا۔

وہ جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

حمیدہ علی ہزارہ کاکہناتھاکہ گزشتہ دنوں سپینی روڈ پر انسانیت سوز واقعہ میں بہن بھائی کو ٹارگٹ کیا گیا جو قابل افسوس ومذمت امر ہے اس سے قبل بھی کوئٹہ میں ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کی نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری رہاہے ہم ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث اور ان کے سہولت کار عناصر کی گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کامطالبہ کرتے ہیں اگر حکومت اور انتظامیہ نے فوری طور پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ایکشن نہیں لیا تو ہم آئینی راستہ اختیار کرنے پر مجبورہونگے بلکہ اندرون ملک اور بین الاقوامی سطح پر ہزارہ قوم کے ساتھ ہونیوالے مظالم کے خلاف صدائے حق بلند کرینگے ،انہوں نے کہاکہ ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کاتسلسل اس بات کی غماز ہے کہ اسپینی روڈ اور بعض دیگر علاقوں میں دہشت گرد عناصر موجود ہیں ،لہٰذاء صورتحال کو مد نظررکھتے ہوئے ہم حکومت اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آپریشن رد الفساد کو سپینی روڈ اور دیگر علاقوں تک پھیلائے تاکہ وہاں دہشت گردوں کاخاتمہ کیاجاسکے ،انہوں نے کہاکہ کوشش کی جارہی ہے کہ عوام اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے دی جانے والی قربانی کو سبوتاژکرکے بیرونی ایجنٹ اور سازشی عناصر اپنے مزموم مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکے تاہم سب کومل کر ان عناصر کے عزائم کوناکام بناہے انہوں نے سپینی روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنانے والے بہن بھائی کی خاندان کیلئے مالی امداد کے اعلان اور گھر کے کسی فردکوملازمت کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :