Live Updates

عمران خان آپ تصوراتی دنیا سے باہر آئیں،آپ کے جھوٹوں کی وجہ سے سال 2018ء میں قوم آپ کو منہ توڑ جواب دے گی‘ عمران خان پارلیمنٹ ، پی ٹی وی، وزیراعظم ہائوس اور جمہوریت پر حملہ آپ کے بدترین کارنامے ہیں‘ آپ قانون سے استثنیٰ تو لے سکتے ہیں لیکن 2018ء میں پاکستان کی قوم آپ کو استثنیٰ نہیں دے گی‘ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

جمعرات 8 جون 2017 23:31

عمران خان آپ تصوراتی دنیا سے باہر آئیں،آپ کے جھوٹوں کی وجہ سے سال 2018ء ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آپ تصوراتی دنیا سے باہر آئیں،آپ کے جھوٹوں کی وجہ سے سال 2018ء میں قوم آپ کو منہ توڑ جواب دے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ ، پی ٹی وی، وزیراعظم ہائوس اور جمہوریت پر حملہ آپ کے بدترین کارنامے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت الیکشن کمیشن اور حنیف عباسی کی رٹ پٹیشن آپ کو ڈھونڈ رہی ہے آپ قانون سے استثنیٰ تو لے سکتے ہیں لیکن 2018ء میں پاکستان کی قوم آپ کو استثنیٰ نہیں دے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ جو دھوکہ اور جھوٹ آپ نے بولا ہے اس کا حساب پاکستان کے عوام آپ سے 2018ء میں لے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات