پی ٹی اے اپنے وژن کے مطابق صارفین کے حقوق کے تحفظ اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے

جمعہ 9 جون 2017 16:52

پی ٹی اے اپنے وژن کے مطابق صارفین کے حقوق کے تحفظ اور انفارمیشن کمیونیکیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) اپنے وژن کے مطابق نہ صرف صاف شفاف ریگولیٹری ماحول اور سرمایہ کاری کو فروغ دے رہا ہے بلکہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کو بھی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ موبائل فون آپریٹروں کو جاری لائسنس کی بنیادی شرط معیاری سروس کی فراہمی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پی ٹی اے سال بھر سروس کے معیار اور درستگی پر نظر رکھتا ہے۔

معیاری سروس کے متعلق تمام سروے میں جدید ترین ٹیکنالوجی زیر استعمال ہوتی ہے۔ جوں جوں تھری جی/فور جی کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے پی ٹی اے بھی چھوٹے شہروں تک معیاری سروس کو یقینی بنانے کیلئے سروے کررہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سال اب تک پی ٹی اے نے 24 شہروں میں سروس کے معیار کو چیک کر نے کیلئے سروے مکمل کر لئے ہیں جن کے نتائج جلد ہی عوام کیلئے شائع کئے جائیں گے۔

اوپن سگنل(https://opensignal.com/reports/2016/11/state-of-lte) جیسے خود مختار ذرائع کے مطابق پاکستان میں فور جی کی سپیڈ اس وقت 11.71 ایم بی پی ایس ہے جو کئی ممالک سے بہتر ہے۔اسی ادارے کے مطابق فور جی خدمات اب پاکستان کی 50 فیصد آبادی کو میسر ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے میں صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے ایک کنزیومر پروٹیکشن ڈائریکٹوریٹ اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

جس کے ساتھ بذریعہ فون 0800-55055 ای میل [email protected] اور ویب سائٹwww.pta.gov.pk. پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ تھری جی/فور جی خدمات کی دور دراز علاقوں میں مزید فراہمی اور بہتری کی بہر حال گنجائش موجود ہے اور موبائل آپریٹر اس حوالے سے اپنی خدمات کو بہتر کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ محض تین سالوں میںتھری جی اور فور جی خدمات پاکستان کے 250 شہروں میں دستیاب ہے۔ پی ٹی اے مستقبل میں بھی پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کے لئے ہمیشہ کی طرح پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :