کوئٹہ‘ احتساب عدالت میں لوکل گورنمنٹ فنڈز خردبرد اسکینڈل کیس کی سماعت، استغاثہ کے 2گواہان کے بیانات قلم بند

جمعہ 9 جون 2017 17:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر کے روبرو لوکل گورنمنٹ فنڈز خردبرد اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران استغاثہ کے 2گواہان کے بیانات قلم بند کرلئے گئے جن پر وکلاء صفائی نے جرح بھی مکمل کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لوکل گورنمنٹ فنڈز خردبردکیس کی سماعت شروع ہوئی تو اس موقع پر گرفتارملزمان سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو ،سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمدرئیسانی سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے نیشنل بینک آف پاکستان خالق آباد کے دو منیجر زثناء اللہ اور عبدالقدوس نے عدالت کے روبرو اپنے بیانات قلم بند کروائے جن پر وکلاء صفائی نے جرح مکمل کی بعدازاں سماعت کو 16جون تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :