کوئٹہ، ینگ ڈاکٹر ز اور آل پاکستان پیرامیڈکل اسٹاف فیڈریشن نے اپنا جاری احتجاج غیر اعلانیہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا

جمعہ 9 جون 2017 17:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد نے گزشتہ روز صوبائی جنرل سیکرٹر و ترجمان ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر یاسر خوستی کی سربراہی میںصوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ سے ایک طویل مزاکرات کی اس موقع پر ینگ ڈاکٹر کے ڈاکٹر یاسر اچکزئی ،ڈاکٹر نادر بلوچ، ڈاکٹر آصف بلوچ ڈاکٹر ہمیہ کاکڑ اور آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین جمال شاہ کاکڑ بھی موجود تھے مذاکرات میں صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ اور ایڈیشنل سیکرٹری رئوف بلوچ کی مثبت یقین دہانی پر ینگ ڈاکٹر ز اور آل پاکستان پیرامیڈکل اسٹاف فیڈریشن نے اپنا جاری احتجاج غیر اعلانیہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا اجلاس میں حالیہ ڈ ی سی کوئٹہ کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی کے خلاف جاری لیٹر اور ڈاکٹر جمیل احمد خان کے اغواء کاروں کی عدم گرفتاری ینگ ڈاکٹرز کے محکمانہ مسائل اور آل پاکستان پیرامیڈکل اسٹاف فیڈریشن کے مطالبات کی منظور شدہ سمری کے بارے میں طویل بحث ہوئی آخر میں یہ طے پایا کے پروفیسر ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی کے خلاف بے بنیاد لیٹر کا محکمہ صحت اپنی طرف سے بھر پور جواب دیگی ،ینگ ڈاکٹرز کے محکمانہ مسائل کیلئے ایک ہفتہ کے اندر ضروری کارروائی کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر یدا جائیگا اور آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے منظور شدہ مطالبات کی سمری کیلئے سیکرٹری صحت اور صوبائی وزیر صحت وزیر اعلی سے بات کر کے جلد از جلد انکے مطالبات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دینگے اجلاس میں وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے ڈاکٹر جمیل احمد خان کے اغواء ہونے کی کوشش اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر اعلی حکام سے بات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔