طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ ،مقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی استدعا مسترد

جمعہ 9 جون 2017 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) لاہورہائیکورٹ نے طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کے مقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی استدعا مسترد کر دی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ملزم شاہ حسین کی درخواست پر سماعت کی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے انتظامی حکم کو چیلنج کیا گیا۔

دوران سماعت متاثر طالبہ خدیجہ صدیقی بھی عدالت میں پیش ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ملزم کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار کے خلاف مقدمہ بھی دیگر مقدمات کی طرح ہے اس لیے اس کی سماعت روزانہ کے بجائے دیگر مقدمات کی طرح معمول کے مطابق کی جائے ۔تاہم فاضل عدالت نے مقدمہ پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائی نہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونے سے درخواست گزار کے حقوق سلب نہیں ہونگے۔یاد رہے کہ ملزم شاہ حسین نے گزشتہ برس 22 سالہ خدیجہ پر حملہ کیا تھا اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کینٹ کچہری میں مقدمہ پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :