کراچی چیمبر آف کامرس کے صدرکی سی سی آئی کی عمارت کے دفاتر پر غیرقانونی مکینوں کی حمایت کی سخت الفاظ میں مذمت

بزنس مین گروپ تاجر وں کی بے لوث خدمات کررہاہے لیکن بدلے میں غیر قانونی کارروائی اورناجائز حرکات کا شکار ہے، شمیم احمد فرپو

جمعہ 9 جون 2017 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے صدر شمیم احمد فرپو نے متروکہ املاک بورڈ کی جانب سے کے سی سی آئی کی عمارت کے دفاتر پر غیرقانونی مکینوں کی حمایت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متروکہ املاک بورڈ کے جنوبی زون کی انتظامیہ نے کراچی چیمبر کی دیوار پر ایک نوٹس چسپاںکئے ہیں جو کہ بذات خود اس بات کو ظاہر کرتے ہیںکہ کے سی سی آئی کی جگہ پر غیر قانونی مکینوں کو متروکہ املاک بورڈ کی پشت پناہی حاصل ہے۔

ایک بیان میں کے سی سی آئی کے صدر نے کہاکہ اس نوٹس کا مقصد قابضین کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے بچانا ہے جن کی سربراہی خواجہ قطب الدین کر رہے ہیں جبکہ متروکہ املاک بورڈ ان بھی قابضین کا لفظ استعمال کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کر رہاہے۔

(جاری ہے)

کراچی چیمبر کی دیوار پر نوٹس چسپاں کرنا دراصل وزیراعظم آفس میں وزیراعظم کو متروکہ املاک بورڈ کے چیئر مین کے اختیارات کے غلط استعمال کے بارے میں شکایت کرنے کا نتیجہ ہے اور چیمبر کی دیوار پر نو ٹس چسپاںکرنا اس کا واضح ثبوت ہے۔

کے سی سی آئی کے صدر نے زور دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت، سندھ حکومت اور کراچی چیمبر کی جنرل باڈی اور ممبران کے علم میں یہ بات ہونا چاہیے کہ بزنس مین گروپ گزشتہ 20سالوں سے تاجر وصنعتکار برادری کی بے لوث خدمات کررہاہے لیکن بدلے میں وہ متروکہ املاک بورڈ جیسے ادارے کی غیر قانونی کارروائی اورناجائز حرکات کا شکار ہے جو اپنے اختیارات کا مسلسل غلط استعمال کررہا ہے۔

شمیم احمد فرپو نے کہاکہ ان غیر قانونی قابضین نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران کی ملی بھگت سے کراچی چیمبر کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس دائر کیا جس کا مقصد صرف اور صرف اس معاملے کو مزید تاخیر کا شکار کرنا ہے اور یہ امر انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ قابضین کی بھرپور حمایت اور انہیں بچانے کی کوشش کررہا ہیاور حکمران پارٹی مسلم لیگ ن سے وابستگی کی وجہ سے قابضین کو تحفظ فراہم کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ان غیر قانونی قابضین کے پاس چالیس سال قبل ایک دو کمرے تھے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انھوں نے 12 سی17کمروں پر قبضے کرلیے اور یہ قابضین کے سی سی آئی کے کمروں کا کوئی کرایہ ادا نہیںکرتے۔#

متعلقہ عنوان :