اوگراکے کام میں وزارت عمل دخل نہیں کرسکتی، قطرکے ساتھ کمرشل معاہدہ ہے ،پریشانی والی کوئی بات نہیں، قطر کے ساتھ بھارت کے بھی معاہدے ہیں ، قطر اور سعودی عرب کے درمیان تنائو کے مسئلے کی وجہ سے معاہدہ متاثرنہیں ہوگا

وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 10 جون 2017 01:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اوگراکے کام میں وزارت عمل دخل نہیں کرسکتی، قطرکے ساتھ کمرشل معاہدہ ہے ،پریشانی والی کوئی بات نہیں، قطر کے ساتھ بھارت کے بھی معاہدے ہیں ، قطر اور سعودی عرب کے درمیان تنائو کے مسئلے کی وجہ سے معاہدہ متاثرنہیں ہوگا۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران کی پائپ لائن بھی دوکمپنیوں کے درمیان کمرشل معاہدہ ہے ،ایران پائپ لائن معاہدہ امریکہ کی وجہ سے متاثرہورہاہے۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ دوسراٹرمینل ایک دو ماہ میں آجائے گا۔شاہد خاقان عباسی م نے کہا کہ اوگراکے کام میں وزارت عمل دخل نہیں کرسکتی، قطرکے ساتھ کمرشل معاہدہ ہے ،پریشانی والی کوئی بات نہیں، قطر کے ساتھ بھارت کے بھی معاہدے ہیں ، قطر کے مسئلے کی وجہ سے معاہدہ متاثرنہیں ہوگا۔