Live Updates

حکومت جے آئی ٹی کو جوابات دینے سے قاصر ہے،توجہ ہٹانے کیلئے جمشید دستی کی گرفتاری جیسے اقدامات کررہی ہے‘

مٹھائیاں بانٹنے والے بھاگنے کی تیاریاں کررہے ہیں‘احتساب کے راستے میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے ‘ وزیراعظم تحقیقات تک مستعفی ہوجائیں‘سپریم کورٹ سے بھرپور تعاون کریں گے‘جمشید دستی کو صدر کی تقریر کے دوران احتجاج ریکارڈ کرانے پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ‘شیخ رشید پر (ن) لیگی کارکن کے ذریعے حملہ کرایا گیا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی کی ملتان میں میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 10 جون 2017 12:12

حکومت جے آئی ٹی کو جوابات دینے سے قاصر ہے،توجہ ہٹانے کیلئے جمشید دستی ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے حکومت جے آئی ٹی کو جوابات دینے سے قاصر ہے،توجہ ہٹانے کیلئے جمشید دستی کی گرفتاری جیسے اقدامات کررہی ہے،مٹھائیاں بانٹنے والے بھاگنے کی تیاریاں کررہے ہیں،احتساب کے راستے میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے ۔ وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ تحقیقات تک مستعفی ہوجائیں۔

سپریم کورٹ سے بھرپور تعاون کریں گے،جمشید دستی کی رہائی کامطالبہ کرتا ہوں۔جمشید دستی نے صدر کی تقریر کے دوران احتجاج ریکارڈ کرایا اس لیے ان کے خلاف انتقامی کاروائی کی گئی ۔شیخ رشید پر ایک کارکن کے ذریعے حملہ کرایا گیا۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا پی ٹی آئی نے دیگر جماعتوں کے ساتھ اسپیکر سے درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

جمشید دستی کی رہائی کا مطالبہ کرتاہوِں۔اسپیکر سے کہا کہ بجٹ سیشن میں جمشید دستی کو بلوایا جائے۔اسپیکر سے پوچھا کیا جمشید دستی کی گرفتاری کی اجازت لی اسپیکر نے کہا مجھے اطلاع دی گئی تھی۔جمشید دستی نے صدر کی تقریر کے دوران احتجاج ریکارڈ کرایا۔شاہ محمود قریشی نے کہا ایک وزیر نے انھیں دھمکی دی کہ اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔جمشید دستی کے خلاف انتقامی کاروائی کی گئی۔

شیخ رشید پر ایک نمائندے،کارکن کے ذریعے حملہ کرایا گیا۔جمشید دستی کو بلا کر ان کا موقف سنا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جے آئی ٹی کو جوابات دینے سے قاصر ہے۔حکومت جے آئی ٹی سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے اقدامات کررہی ہے۔ مٹھائیاں بانٹنے والے بھاگنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا احتساب کے راستے میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے۔ن لیگ قانون وانصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی تو ہم قانونی اداروں کے ساتھ ہوں گے۔یہ اپوزیشن کو دبانے کی کوشش ہے۔سپریم کورٹ سے بھرپور تعاون کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم تحقیقات تک مستعفی ہوجائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات